بی ایس سی نرسنگ پوسٹ کے دوسالہ پروگرام میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

11-26-2023

(لاہور نیوز) بی ایس سی نرسنگ پوسٹ آر این دو سالہ پروگرام میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِاہتمام  انٹری ٹیسٹ میں 2ہزار840 امیدواروں نے شرکت کی، ٹیسٹ کا انعقاد پنجاب یونیورسٹی امتحانی مرکز وحدت روڈ پر کیا گیا، نرسنگ انٹری ٹیسٹ صبح 10 بجے سے  12 بجے  تک جاری رہا۔  امتحان کی نگرانی کے فرائض یو ایچ ایس کی سینئر فیکلٹی نے انجام دیئے، انٹری ٹیسٹ کا پرچہ 100 ملٹی پل چوائس سوالات پر مشتمل تھا۔   ترجمان یو ایچ ایس کےمطابق پرچے کا آفیشل رزلٹ ایک ہفتے میں جاری کر دیا جائے گا ۔