نگران پنجاب حکومت کےگزشتہ 6ماہ میں مؤثر پولیسنگ سے جرائم کی شرح میں کمی

11-26-2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت کے گزشتہ 6 ماہ کے دوران صوبائی دارالحکومت میں مؤثر پولیسنگ سے جرائم کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق مؤثر پولیسنگ سے املاک سے متعلق جرائم میں 12فیصد کمی ہوئی ہے، لاہور میں 6ماہ کے دوران ڈکیتی، چوری، نقب زنی، چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گاڑی ا ور موٹرسائیکل چوری کے واقعات بھی کم ہوگئے۔  مئی 2023میں املاک سے متعلق جرائم میں 6فیصداضافہ جبکہ جولائی میں 11فیصد کمی ہوئی، اگست میں املاک سے متعلق جرائم میں 10اضافہ نوٹ کیا گیا، ستمبر میں جرائم میں 8 فیصد اور اکتوبر میں 12فیصدکمی ہوئی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جرائم کی شرح  میں کمی کا رجحان قابل تحسین ہے اسے مزید کم کرنا ہے،پولیس کو تمام تر ممکنہ وسائل مہیا کررہے ہیں،بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔