بابراعظم کی رضوان کو بیٹ سے مارنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

11-26-2023

(ویب ڈیسک) سابق کپتان بابراعظم کی وکٹ کیپر محمد رضوان کو بیٹ سے مارنے کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے لگی۔

دورہ آسٹریلیا کیلئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 4 روزہ شیڈول پریکٹس میچ میں سابق کپتان بابراعظم کو اوور کے اختتام پر محمد رضوان نے وکٹ کے پیچھے سے آؤٹ کرنے کی کوشش کی اور اپیل کرتے نظر آئے، جس پر بابر نے انہیں کچھ دیر دیکھا بعدازاں انکے پیچھے بیٹ لیکر بھاگے۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دوسری جانب پریکٹس میچ کے دوران کپتان شان مسعود 101 اور بابراعظم 71 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوگئے تھے جبکہ سرفراز احمد 19 اور سعود شکیل 44 رنز بناکر بیٹنگ کررہے تھے۔ صائم ایوب 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے جبکہ 63 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنالیے ہیں۔ خرم شہزاد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا 4 روزہ پریکٹس میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔۔