راشد لطیف کا عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ

11-26-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نےعماد وسیم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا سب سے اچھا سپن بولر قرار دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لینےکا مشورہ دے دیا ۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں راشد لطیف کا کہنا ہے کہ عماد وسیم کو  ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا چاہیے، پاکستان ٹیم کا سب سے اچھا سپن بولر عماد ہی ہے اور بیٹنگ میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ میں اگر ٹیم کا سب سے کارآمد کھلاڑی نہیں ہوگا تو اس میں عماد کا نقصان نہیں اس میں پاکستان کا نقصان ہے۔ ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ انہیں  چاہیےکہ وہ عماد کو واپس لے کر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عماد نے لیگز کھیلنی ہیں تو سینٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لیں لیکن پاکستان ٹیم کے لیے اپنے آپ کو دستیاب رکھیں۔