جیل روڈ : ویٹرنے شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

11-26-2023

(لاہور نیوز) جیل روڈ پر واقع ہوٹل میں ویٹر نے فائرنگ کرکے شہری کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جیل روڈ پر مزنگ میں واقع ہوٹل میں ویٹر نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ عینی شاہد کے مطابق ملزم احسن نے شہری کو تلخ کلامی پرقتل کیا۔ ویٹر احسن اور شہری کے درمیان کھانا لانے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔ حکام کے مطابق مقتول کی شناحت رضوان بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ جو گزشتہ تین سال سے کراچی میں رہائش پذیرتھا اور عارضی طور پر شاہدرہ میں رہائش تھی۔ فائرنگ سے ہوٹل میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ ملزم ساتھی کے ساتھ موٹرسائیکل پرفرارہوگیا،واقعہ کے بعد ہوٹل مالکان اور عملہ بھی غائب ہوگیا ہے۔ ایس پی سول لائنزاور فرانزک ٹیموں نے واقعہ کے بعد تحقیقات شروع کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔