امام الحق نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں

11-26-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

امام الحق نے اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ امام الحق کے نکاح کی تقریب لاہور میں ہوئی، قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں نے اپنی بہترین دوست سے شادی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہلیہ کے دل میں ہمیشہ اپنا مقام دیکھا ، ہم نے بہترین دوستی کے بندھن کو مضبوط کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹر کی شادی کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگی تھیں جب فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے انمول کی تصاویر انسٹاگرام پر ’امام کی انمول‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیں۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی دلہنیا لے آئے، فہیم اشرف کی بارات کے نارووال پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔