قومی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا،بابراعظم کا شان مسعود سے متعلق بڑا بیان

11-25-2023

(ویب ڈیسک)شاہینوں کے سابق کپتان بابراعظم نے کہا ہےکہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شان مسعود کےپاس خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان بابراعظم نے شان مسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکے پاس آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کا شاندار موقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں کو منوائیں۔بابراعظم نے کیمپ میں شریک نئے کھلاڑیوں پر بھی زور دیا کہ وہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے ٹیم میں جگہ پکی کریں۔ دوسری جانب پاکستان کے خلاف چار روزہ ٹوور میچ کیلئے آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کا اعلان کردیا گیا ہے، یہ میچ بدھ 6 دسمبر سے مانوکا اوول میں شروع ہوگا۔