سخت ورزش کرنے والے افراد کیلئے نہایت اہم خبر، ماہرین کا بڑا انکشاف

11-25-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین کا کہنا ہے کہ سخت اور حد سے زیادہ ورز ش کے فوری بعد انسانی جسم کا دفاعی نظام کمزور پڑجاتا ہے۔

ماہرین نے  تحقیق کے دوران 4700  فائر فائٹرز سے سخت ورزش کے بعد مائعات کے مالیکیول حاصل کیے اور ان کا جائزہ لیا ۔ مالیکیول کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ سخت ورزش کرنے کے فوری  بعد ان افراد کے نظام تنفس کےوائرل انفیکشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حد سے زیادہ ورزش کرنے  کی وجہ سے جسم کا دفاعی نظام سست پڑجاتا ہےا ور اس کی حملہ آور جراثیم سے مقابلے کی طاقت کمزور ہوجاتی ہے۔ معتدل ورزش کےانسانی جسم کے دفاعی نظام پر مثبت اثرات کی توثیق کرنے والی ان گنت اسٹڈیز موجود ہیں، تاہم جسم کی بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت پر سخت ورزش کے اثرات اب تک موضوع بحث چلے آرہے ہیں۔ناکایاسو اور ان  کے ساتھی سائنس دانوں نے  بھی اپنی تحقیق کے لیےفائر فائٹرز  کے جسم سے ورزش سے 45 منٹ پہلے اور بعد میں بلڈ پلازما، پیشاب اور لعاب  کے نمونے حاصل کیے تھے۔ان نمونوں کے تجزیے سے سائنس دانوں نے  نتیجہ اخذ کیا  کہ ورزش کے فوری بعد فائر فائٹرز کا جسمانی دفاعی نظام سست پڑ گیا تھا۔