کونسی غذا کینسر کیخلاف لڑنے میں انتہائی موثر ہے؟ماہرین نے تحقیق جاری کردی

11-25-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہاہے کہ بیف اور ڈیری اشیا کا استعمال کینسر کیخلاف لڑنے میں انتہائی موثر ہے۔

تحقیق میں سائنس دانوں نے گائے ، بھیڑ کے گوشت اور ڈیری اشیاء میں ٹرانس ویکسینک ایسڈدریافت کیا ہے جو مدافعتی خلیوں کی بیماری کیخلاف  لڑنے کی صلاحیت کو بہتر کرتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ وہ مریض جن کے خون میں ٹی وی اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے وہ امیونوتھراپی کو زیادہ بہتر ردِ عمل دیتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ یہ مرکب کینسر کے مطبی علاج کے لیے بطور غذائی سپلیمنٹ کام  میں لایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایسے متعدد مطالعے ہیں جن میں غذا اور انسانی صحت کے درمیان تعلق کو جاننے کی کوشش کی گئی ہے اور متعدد اقسام کی غذائیں کھانے کی وجہ بنیادی نظام کو سمجھنا بہت مشکل رہا ہے لیکن محققین اپنی توجہ صرف غذا سے نکلنے والے اجزاء اور میٹابولائٹس پر رکھیں تو وہ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح یہ عضویات اور امراضیات کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجزاء پر توجہ رکھتے ہوئے جو ٹی سیلز کے ردِ عمل کو فعال کر سکتے ہیں، محققین نے ایک ایسا جزو پایا ہے جو اہم مدافعتی راہداری کو فعال کرتے ہوئے انسداد رسولی مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ محققین نے مطالعے کا آغازمیٹابولائٹس غذا سے نکلنے والے چھوٹے چھوٹے سالمے کے ڈیٹا بیس سے کیااور ان میٹابولائٹس کی انسداد کینسر صلاحیتوں کو دیکھا۔6 سب سے زیادہ مؤثر مرکبات کے انتخاب کے بعد سائنس دا نوں نے ان کی کینسر سے لڑنے کی صلاحیتوں کو انسان اور چوہوں کےخلیوں پر آزمایا جس میں ٹی وی اے نے رسولیوں کے بننے کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائی۔