مال روڈ آج ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا

11-25-2023

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ مال روڈ لاہور آج بروز اتوار ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

سی ٹی او نے کہا ہے کہ اتوار کے روز مال روڈ کو صرف سائیکل سوار اور پیدل شہری ہی استعمال کر سکیں گے۔مستنصر فیروز نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے اینٹی سموگ اقدامات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے، شہری کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے مال روڈ کا رُخ نہ کریں۔