پنجاب یونیورسٹی نے مالی بحران کا بوجھ طلبا پر ڈال دیا

11-25-2023

(لاہور نیوز) نوجوانوں کے لئے اعلٰی تعلیم کا حصول مزید مشکل بن گیا۔ پنجاب یونیورسٹی نے مالی بحران کا بوجھ طلبا پر ڈال دیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی تھیسز کی فیس 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کر دی۔ ایم فل تھیسز کی فیس فی سمسٹر 15 ہزار مقرر کر دی گئی۔ مقررہ وقت پر تھیسز جمع نہ کرانے والے طلبا کو جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے نئی فیسوں کا اطلاق نئے اور جاری تھیسز پر بھی کر دیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ تھیسز کی فیسوں میں اضافے سے ان پر مالی بوجھ اور بڑھ گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔