نواز شریف کو مٹانے والے مٹ گئے: خواجہ آصف

11-25-2023

(ویب ڈیسک) رہنما مسلم لیگ(ن) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے مٹ گئے اور رُل گئے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا ایمان تھا میرا قائد واپس آئے گا اللہ نے مجھے سرخرو کیا، انشا اللہ تعالیٰ 8 فروری کو پھر وزیراعظم بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قربانی کی ایک لمبی داستان ہے ، نواز شریف کارکنوں کے لئے روشنی کا مینار بنے، اسمبلی میں کہا تھا میرا قائد واپس آئے گا، گری ہوئی سوچ رکھنے والا چار سال حکمران تھا ، جس نے چار سال حکمرانی کی مشکل وقت میں آج کوئی اس کے ساتھ نہیں کھڑا، اسمبلی میں جب تقریر کر رہا تھا تو اس وقت پی ٹی آئی والے ہنس رہے تھے، اللہ تعالیٰ تکبر سے بچائے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ گزشتہ چار سال ڈویلپمنٹ کا یہ حال تھا کہ کل سیالکوٹ کی سٹریٹ لائٹ چلیں ، 8 فروری کو ترقی کا سلسلہ دوبارہ شروع کریں گے، نواز شریف سیالکوٹ موٹرویز کو پنڈی تک لے کر جائیں گے۔