عام انتخابات : الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں تیار کر لیں
11-25-2023
(لاہور نیوز) عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں تیار کر لی ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی کل 141 نشستیں ہوں گی ، پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 297 ہوں گی ۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور میں قومی اسمبلی کی کل نشستیں 14 ہوں گی ، جن میں قومی اسمبلی کی نشستیں این اے 117 سے لے کر این اے 130 تک ہوں گی ۔ لاہور میں صوبائی اسمبلی کی کل نشستیں 30 ہوں گی جو کہ پی پی 144 سے لے کر پی پی 173 تک ہوں گی ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کرے گا۔