سموگ سے بچاؤ کے لئے ماسک کی افادیت پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا

11-25-2023

(لاہور نیوز) سموگ سے بچاؤ کے لئے ماسک کی افادیت پر سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا۔ طبی ماہرین کی مختلف آرا سامنے آ گئیں۔

سموگ سے بچاؤ کے لئے ماسک کے مؤثر ہونے پر طبی ماہرین بٹ گئے۔ بعض ماہرین کہتے ہیں ماسک سموگ سے بچاؤ کیلئے 80 فیصد مؤثر ہے۔ کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ ماسک سموگ سے صرف 20 فیصد بچاتے ہیں۔ سرجیکل ماسک فضا میں موجود خطرناک ذرات کو روکنے میں ناکام ہیں۔ چین میں سموگ سے بچاؤ کیلئے گیلے ماسک استعمال کئے جاتے ہیں۔ طبی ماہر ڈاکٹر ایوب مرزا کا کہنا ہے کہ بیمار اور معمر افراد سموگ کے دنوں میں خاص احتیاط کریں۔ سانس، دل اور دمے کے مریض کھڑکیوں پر گیلا سوتی کپڑا لگائیں۔ دوسری جانب لاہوریوں نے سموگ کی صورتحال سنگین ہونے پر بھی ماسک پہننا گوارا  نہ کیا۔ موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت بھی منہ پر ماسک لگائے یا کپڑا لپیٹے بغیر گھومتی نظر آتی ہے۔