سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ میں میاواکی جنگل کی شجر کاری کا آغاز

11-25-2023

(لاہور نیوز) سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ میں میاواکی جنگل کی شجر کاری کا آغاز کر دیا گیا۔

سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ میں 4 کنال اراضی پر تقریبا 12,000 پودے لگائے جائیں گے۔ سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین نے پودا لگا کر شجر کاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تقریب میں سی بی ڈی پنجاب کے سی او او بریگیڈیئر ریٹائرڈ منصور جنجوعہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور اعلی حکام موجود تھے۔  عمران امین کا کہنا ہے کہ سی بی ڈی پنجاب نے ہمیشہ سے ماحول دوست اقدامات کا خیر مقدم کیا ہے، سی بی ڈی پنجاب کا عزم ہے کہ وہ لاہور کو ایک ماحول دوست اور پرفزا شہر بنائیں، میاواکی جنگل سے تمام پودوں کی تیز اور یکساں نشونما ہو گی، سی بی ڈی پنجاب اس مقام پر ایئر کوالٹی میٹر نصب کریگا، میٹر سے شجر کاری کے مثبت اثرات کا جائزہ لیا جا سکے گا۔