لیگی رہنما مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

11-25-2023

(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں مریم اورنگزیب کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر جاوید لطیف نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ مریم اورنگزیب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئیں۔ عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے میاں جاوید لطیف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے اور لیگی رہنما جاوید لطیف سمیت دیگر کو آئندہ 9 دسمبر کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔