خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
11-25-2023
(لاہور نیوز) معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کو نظر بند کرنے کیخلاف اور توہین عدالت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے شوہر جہانزیب امین سمیت دیگر کی درخواستوں پر 27 نومبر کو سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کی نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، خدیجہ شاہ نے پولیس افسران کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔