ڈیفنس کارحادثہ: ملزم افنان کا جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ

11-25-2023

(لاہور نیوز) ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کے جاں بحق ہونے کے کیس میں نیا موڑ آگیا ، ملزم افنان کی جانب سے جسمانی ریمانڈکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملزم افنان شفقت نے انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کی جانب سے دیے گئے جسمانی ریمانڈکو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملزم افنان شفقت جسمانی ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کریں گے ، ملزم کی جانب سے وکیل نے درخواست تیار کرلی ہے  ۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کم عمر ہے تمام تفتیش مکمل ہوچکی ہے، فری اینڈ فیئر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے لہٰذا عدالت انسداد دہشتگری کورٹ کی جانب سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ملزم کا مزید پانچ روز کا جسمانی ریمانڈ دیا تھا۔