سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز27 نومبر سے ہوگا
11-25-2023
(لاہور نیوز) پنجاب سمیت ملک بھر میں سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز27 نومبر سے ہوگا۔
مہم کے دوران چار کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے وزارت صحت کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان سمیت ملک بھر کے 159 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی،والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ رواں برس ملک بھر سے لیے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ پولیو مہم کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں ہوگی،پنجاب کے36اضلاع میں سوا دو کروڑ سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جائے گا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے72 اضلاع میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے 21اضلاع میں بھی پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔