نیشنل ٹی 20 کپ بدنظمی کا شکار، کھلاڑی پانی کی بوند بوند کو ترستے رہے

11-25-2023

(لاہور نیوز) نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا کراچی کے مختلف سٹیڈیمز میں آغاز ہو گیا ہے جبکہ مینجمنٹ کی جانب سے ناقص انتظامات کا مظاہرہ کیا گیا۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے پہلے روز کراچی کے این بی پی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں کھلاڑی پانی پانی کرتے رہے۔ پشاور اور کراچی کے درمیان میچ میں ٹیم منیجر پانی کی تلاش میں پورے سٹیڈیم میں پھرتے رہے ، کھلاڑی خالی بوتلیں اور گراؤنڈ میں خالی کولر لیکر پانی تلاش کرتے رہے۔ واضح رہے کہ پہلے روز لاہور وائٹس نے لاڑکانہ ریجن اور کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو ہرا دیا جب کہ سیالکوٹ نے ملتان کو سپراوور میں شکست دی۔