بابراعظم ' چھوٹا ڈان ' کہہ کر کیوں مخاطب کرتے ہیں؟سعود شکیل نے وجہ بتا دی

11-24-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز سعود شکیل نے سابق کپتان بابراعظم کی جانب سے ' چھوٹا ڈان ' کہہ کر مخاطب کرنے کی وجہ بیان کردی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوسرے روز پریس کانفرنس  میں  بابراعظم کی جانب سے ' چھوٹا ڈان' کہنے پر سوال کا جواب دیتے ہوئے قومی کرکٹر سعود شکیل نے کہا کہ ' یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے ’چھوٹا ڈان‘ کہتے ہیں' انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیئرزکے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔ سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں،کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیل کر عوام کو تفریح فراہم کرسکیں۔