چیئرمین پی سی بی نے بابراعظم کو نمبر ون کھلاڑی قرار دےد یا

11-24-2023

(ویب ڈیسک)چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو نمبر ون کھلاڑی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹریننگ سیشن کے دوسرے روز راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کیا، اس دوران مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے ٹیسٹ کپتان شان مسعود، فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کی جبکہ کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ اس موقع پر ذکا اشرف نےدیگر  کھلاڑیوں سےبھی  ملاقات کی جبکہ بابراعظم کے حوالے سے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ نمبر ون پلئیر ہے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کیلئے جو کچھ کیا بھلایا نہیں جاسکتا، ہماری سپورٹ آپکے ساتھ ہے آپ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔