والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار پورے پنجاب میں بڑھا دیا گیا

11-24-2023

(لاہور نیوز) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ اختیار پنجاب بھر میں بڑھا دیا گیا۔

والڈ اتھارٹی کا نیا نام "پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی" ہو گا، محکمہ قانون و پارلیمانی امور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کامران لاشاری نے کہا کہ اتھارٹی پورے پنجاب کے خصوصی تاریخی مقامات اور کلچر پر کام کرے گی، اتھارٹی پنجاب کی ثقافت کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں رہے گی۔