پنجاب کے سرکاری ملازمین اور حکومتی کمیٹی میں مذاکرات کا آغاز

11-24-2023

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری ملازمین اور حکومتی کمیٹی میں مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ سرکاری ملازمین نے 9 نکات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا۔

مطالبات کے مطابق لیو انکیشمنٹ رول میں تبدیلی کا مطالبہ سرفہرست ہے۔ دوسرے مطالبات میں شامل ترمیم شدہ رول سے متاثر ملازمین کے واجبات ادا کئے جائیں۔ ریٹائرمنٹ کے رول میں ترمیم واپس لی جائے ۔ 14 ہزار اساتذہ اور مانیٹرنگ افسران کو مستقل کیا جائے۔ مظاہرہ کرنے والی اگیگا قیادت اور ملازمین کے خلاف ایف آئی آر ختم کی جائیں۔ گزشتہ روز حکومتی کمیٹی اور اگیگا قیادت میں مذاکرات ہوئے جس میں ملازمین نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔