جی سی یونیورسٹی اور دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم کے اشتراک سے گورو نانک چیئر کا قیام

11-24-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچرل فورم کے اشتراک سے گورو نانک چیئر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

گورو نانک چیئر کا قیام بابا گورو نانک کے 554 ویں جنم دن تقریبات کے سلسلے میں ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری مزارات متروکہ وقف املاک رانا شاہد سلیم کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان کی طرف سے تمام سکھ زائرین کو خوش آمدید کہتے ہیں، گورو نانک چیئر کا قیام ایک تاریخی کام ہے، بابا گورونانک نے مل جل کر رہنے کا درس دیا۔ تقریب میں شریک جسبیر سنگھ بوپا رائے کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے آج بڑا اہم دن ہے، ہم جب بھی یہاں آتے ہیں ہمیں ہمیشہ پیار ملتا ہے، پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، اس دھرتی سے ہم سب پیار کرتے ہیں۔ گورو نانک چیئر کے قیام کی تقریب میں رنجیت سنگھ رانا، وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر عدنان احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمانوں کو یاد گاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔