علی عظمت کا معروف گانا'جذبہ جنون' کہاں ریکارڈ ہوا تھا؟جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائیگی

11-24-2023

(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور گلوکار علی عظمت نے اپنے معروف گیت'جذبہ جنون' کی ریکارڈنگ سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں علی عظمت  کا کہنا تھا کہ ہم نے کراچی کےطارق روڈ پر ایک معمولی سے اسٹوڈیو کے باتھ روم میں گانا '' جذبہ جنون '' ریکارڈ کیا تھا،اُس چھوٹے سے باتھ روم کو گتوں کی مدد سے ڈھکا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ  بدبو کی وجہ سے سانس روک ریکارڈنگ کرنی پڑی، ہم نے بڑی مشکل سے ان مشہور گانے کی آواز ریکارڈ کی ۔ علی عظمت کا پاکستان کی میوزک انڈسٹری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ہماری میوزک انڈسٹری کو کسی کی سپورٹ حاصل نہیں ہے، یہ اب بھی ایک کاٹیج انڈسٹری ہے،پاکستانی گلوکار و موسیقار تو وہ ہیں جو اپنے گھروں میں بیٹھ کر میوزک ریکارڈ کرتے ہیں کیونکہ کسی کی کوئی سپورٹ ہی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ جنون بینڈ کا 1996 میں ورلڈ کپ کے موقع پر گایا ہوا گیت ’جذبہ جنون‘ اُس دور کا مقبول ترین گیت سمجھا جاتا تھا جوکہ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔