اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ نے الیکشن کوآرڈی نیٹرز کو ٹاسک سونپ دیئے
11-24-2023
(لاہور نیوز) چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثنا اللہ کے زیرصدارت پنجاب کے ڈویژنل کوآرڈی نیٹرز برائے الیکشن 2024 اور ڈویژنل صدور پنجاب کا ویڈیو لنک پر اہم اجلاس ہوا۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثنا اللہ نے کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دئیے، تمام کوآرڈی نیٹرز حضرات کو تمام ڈویژنل، ضلعی تنظیمی عہدیداران اور ونگز کی مشاورت سے یکم دسمبر 2023 تک جنرل الیکشن 2024 کے لئے موزوں امیدواروں کی سفارشات مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے غوروخوض اور فیصلوں کے لئے الیکشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ تمام کوآرڈی نیٹرز کو مزید یہ اہم ذمہ داری بھی تفویض کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں مقامی سطح پر ہر قسم کے اختلافات کو نمٹا کر الیکشن سیل کو مطلع کریں گے۔