عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی
11-24-2023
(ویب ڈیسک) سونے کی بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 3 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 2013 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 129 روپے کی کمی ہوئی، جس سے فی10 گرام سونا ایک لاکھ 84 ہزار 928 روپے کا ہوگیا۔سونے کے نرخوں کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2550 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی کسی تبدیلی کے بغیر 2186.21 روپے پر مستحکم ہے۔