اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

11-24-2023

(لاہور نیوز) اوگرا نے درآمدی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.20 فیصد جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 1.17 فیصد کا اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 13.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سوئی ناردرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے اکتوبر میں آر ایل این جی کی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہو گا۔