ہفتہ کو تمام متعلقہ ٹیکس دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے: ایف بی آر
11-24-2023
(لاہورنیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ہفتہ کو تمام متعلقہ ٹیکس دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ٹیکس اور ڈیوٹیز جمع کروانے کیلئےایف بی آر نے علاقائی ٹیکس دفاتر کو بھی 25 نومبر کو آفس کھلے رکھنےکی ہدایت کی ہے۔ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز اِن لینڈ ریونیو، لارج ٹیکس پیئرز یونٹس کو مراسلہ بھیج دیا، فیصلے کا مقصد ٹیکس دہندگان کو واجبات کی ادائیگی میں سہولت دینا ہے۔