ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو کا گلبرگ میں قائم سرکاری کمرشل نرسری کا دورہ

11-24-2023

(لاہور نیوز) ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے گلبرگ میں قائم سرکاری کمرشل نرسری اور پیکو روڈ کا دورہ کیا۔

اس دوران ڈی جی پی ایچ اے نے نرسری کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران کو نرسری میں موجود پھولوں اور پودوں کی نگہداشت کی ہدایات دیں۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کی روشنی میں کمرشل نرسری کے منصوبہ کو مزید آگے بڑھائیں گے، لاہور کی سب سے بڑی سرکاری کمرشل نرسری میں تمام اقسام کے پھول اور پودے موجود ہیں، اپنے طرز کی پہلی سرکاری کمرشل نرسری سے شہری پودوں کی سستے داموں آن لائن خریداری کر سکتے ہیں۔ طاہر وٹو نے پیکو روڈ کی گرین بیلٹ پر پھولوں کے بیڈ کی تیاری کا بھی معائنہ کیا۔