صوبائی وزیر لائیو سٹاک کی زیر صدارت پنجاب ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کا اجلاس
11-24-2023
(لاہور نیوز) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کی زیر صدارت پنجاب ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر کو رجسٹرار پی ایچ ڈی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ راجہ جہانگیر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم مراد نے ایک ہفتے کے بعد تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔ صوبائی وزیر نے کہا کھانے پینے کی ہلال اشیاء بارے آگاہی مہم شروع کی جائے، حرام امپورٹڈ اشیاء کی روک تھام لازمی بنائی جائے، کھانے کی حلال مصنوعات اور غیر غذائی اشیاء کے لئے پنجاب بھر کے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے۔ انہوں نے کہا صوبہ بھر میں ہلال اشیاء کے سرٹیفکیٹ کا عمل شروع کیا جائے، پی ایچ ڈی اے ایکٹ پر پابندی کے لئے فیلڈ سٹاف اور افسران کو پابند کیا جائے۔