فیض آباد دھرنا تحقیقات : پنجاب کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ
11-24-2023
(ویب ڈیسک) فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے پنجاب اور اسلام آباد کی بیوروکریسی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی اسلام آباد خالد خٹک اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی طلب کیا جائے گا۔ فیض آباد دھرنا کمیشن نے 2017ء میں تعینات آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو بھی 27 نومبر کو طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ 20 نومبر سے فیض آباد دھرنا کیس میں تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کر دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ریکارڈ بھی طلب کیا گیا تھا۔