امام الحق کی ’قوالی نائٹ‘ میں سابق کپتانوں نے محفل لوٹ لی

11-24-2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹر امام الحق کی قوالی نائٹ میں سابق کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے محفل لوٹ لی۔

امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ روز قوالی نائٹ کی تقریب لاہور ہوئی میں جس میں سابق کپتان بابراعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، عثمان قادر سمیت دیگر کرکٹرز نے شرکت کی۔ اس دوران سوشل میڈیا پر قوالی نائٹ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور بابراعظم کو ‘میرا پیا گھر آیا’ قوالی پر لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ امام الحق کی اپنی ہونے والی اہلیہ انمول کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔ امام الحق کا نکاح 25 اور ولیمہ 26 نومبر کو ہوگا، شائقین کرکٹ کی جانب سے امام الحق کو شادی کی پیشگی مبارک باد اور دعائیں دی جا رہی ہیں۔