ڈیوڈ لائیڈ کا بابر اعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ

11-24-2023

(ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ڈیوڈ لائیڈ نے بابر اعظم کو بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

بابر کے استعفے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا تھا کہ کپتانی چھوڑنا ان کا درست فیصلہ ہے، گراؤنڈ میں ٹیم کو سنبھالنا آسان پہلو ہے تاہم سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل کام ہے۔ بابر اعظم کو اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے لائیڈ نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ بس کھیلنا جاری رکھیں اور کسی اور کو ’’ سر درد ہونے دیں ‘‘۔ یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے رواں ماہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔