سموگ کا راج: لاہور فضائی آلودگی میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر

11-24-2023

(ویب ڈیسک) جمعہ کے روز لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ایئرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیا گیا۔ فیز 8-ڈی ایچ اے  میں 457 ، لاہور امریکن سکول 356،کینٹ پولو گراؤنڈ 488، ایچیسن کالج 389، شاہراہ قائداعظم 545 ،جوہر ٹاؤن 308 ریکارڈ ہوا۔ شہر میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث سردی بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم 14 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔