190 ملین پاؤنڈزسکینڈل: چیئرمین پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل دائر

11-24-2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈز سکینڈل میں ضمانت کیلئے ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔

سردارلطیف کھوسہ نےاپیل سپریم کورٹ میں دائرکی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتارتھے،ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقراررکھا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔