پولیس اہلکاروں پر تشدد کا کیس، سیف الملوک و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب
11-24-2023
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر تشدد اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے درخواست پرسماعت کی، لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر، ملک افضل کھوکھر،عرفان شفیع کھوکھر ،ملک شفیع کھوکھر ،فیصل اشرف کھوکھر اور شہباز ڈوگر عدالت پیش ہوئے۔ ملزم اعظم کھوکھر وارنٹ گرفتاری کے باوجود پیش نہیں ہوا، عدالت نے ملک اعظم کھوکھر کے اشتہار شائع کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ عدالت نے سیف الملوک کھوکھر اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ پولیس نے 2018 کے مقدمہ میں ملزمان کو بے گناہ قرار دے کر اخراج مقدمہ کی رپورٹ بنائی، عدالت نے پولیس کی اخراج مقدمہ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ نواب ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔