رمیز راجا کا کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں مضحکہ خیز دعویٰ

11-24-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کرسٹیانو رونالڈو کے بارے میں مضحکہ خیز دعویٰ کرکےاپنے ناقدین کو ہنسنے کا موقع فراہم کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا ڈائٹ پلان نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔ سابق کرکٹر کا رونالڈو سے متعلق یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے رمیز راجا پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ چھوڑ کر سعودی عرب کی ٹیم النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔