حارث کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور بگ بیش لیگ کا این او سی نہ ملنے کاامکان
11-24-2023
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی اور انہیں بگ بیش لیگ کااین او سی نہ ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ نے دعو یٰ کیا ہے کہ دورہ آسٹریلیا سے انکار کرنے والے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تنزلی کے علاوہ بگ بیش لیگ کے این او سی سے بھی محروم کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلوی بگ بیش لیگ کیلئے حارث رؤف، زمان خان اور اسامہ میر کو ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا جو چند روز بعد 7 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا تاہم معاملہ زیر غور ہے۔