لاہور سمیت پنجاب میں 182 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق
11-24-2023
(لاہور نیوز) ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 182 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے بتایا کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار پانچ سو 48 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 6092 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 92 نئے مریض سامنے آئے۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 2601 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 8 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1402 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 27 نئے ڈینگی مریض سامنے آئے. رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 1321 مریض رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز 20 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. رواں سال فیصل آباد میں کل 775 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 23 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے۔ قصور، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، ننکانہ صاحب، لودھراں، بہاولنگر، راجن پور اور میانوالی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 140 مریض زیرعلاج ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 55 مریض زیرعلاج ہیں ۔