دھند کا راج: موٹر وے ایم 2 لاہور سے شیخوپورہ تک بند

11-24-2023

(لاہور نیوز) موٹروے ایم ٹو کو شدید دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک بند کردیا گیا۔

ترجمان موٹرویز کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔