نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا رات گئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

11-24-2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی رات گئے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے، انہوں نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا۔

محسن رضا نقوی نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مفت ادویات، ٹیسٹ کی سہولت کے بارے میں دریافت کیا، نگران وزیر اعلیٰ نے مریضوں کیلئے فراہم کردہ طبی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا، مریضوں اور تیمارداروں نے علاج معالجے کی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صفائی کے انتظامات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف دیکھ کر خوشی ہوئی۔