قومی کرکٹرامام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز، قوالی نائٹ کا اہتمام
11-24-2023
(لاہور نیوز) قومی کرکٹرامام الحق کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا، لاہورمیں امام الحق کی رسم مہندی کی تقریب ہوئی۔
قومی کرکٹرکی مہندی کی تقریب میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا، رسم مہندی کی قوالی نائٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور عثمان قادر نے شرکت کی۔ امام الحق کی مہندی و قوالی نائٹ میں کامران اکمل اور انضمام الحق بھی شریک ہوئے، قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے بھی مہندی تقریب میں شرکت کی۔