سردیوں میں مونگ پھلی کا استعمال صحت کیلئے کتنا مفید ہوتا ہے؟جانئے

11-23-2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نےسردیوں میں مونگ پھلی کے استعمال سے حاصل ہونیوالے فوائد بیان کردیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہمونگ پھلی دل کی صحت کے لیے اخروٹ اور باداموں جتنی ہی مفید ثابت ہوسکتی ہے،اس کو کھانے سے کولیسٹرول لیول میں کمی آتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اسی طرح مونگ پھلی کو کھانے کی عادت بلڈ کلاٹس کی روک تھام بھی کرتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک یا فالج سے بچنا ممکن ہوتا ہے۔ ماہرین نے مزید بتایا کہ مونگ پھلی کو کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ نہیں ہوتا، اس لیے اعتدال میں رہ کر اسے کھانا ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان دہ نہیں۔تحقیقی رپورٹس سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ مونگ پھلی کھانے سے ذیابیطس ٹائپ 2 سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کو  اکثر کھانے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کم ہوسکتا ہے،ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ مونگ پھلی سمیت کسی بھی قسم کی گری کھانے کے عادی ہوتے ہیں ان میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ اگرچہ اس تحقیق میں یہ وجہ تو سامنے نہیں آسکی کہ مونگ پھلی کھانے سے موت کا خطرہ کم کیوں ہوتا ہے؟ مگر اسے مفید ضرور قرار دیا گیا ہے۔