دورہ آسٹریلیا میں نسیم شاہ کی عدم موجودگی ، عمر گل کا ردعمل سامنے آگیا

11-23-2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں نسیم شاہ کی عدم موجودگی پر عمر گل نے ردعمل جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں شاہینوں کے فاسٹ باولنگ کوچ عمر گل کا کہنا تھاکہ امید ہے آسٹریلیا میں اچھے نتائج دیں گے، نسیم شاہ کا ری ہیب جاری ہے، آسٹریلیا کے دورے میں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کافی تجربہ کار ہے، کیمپ میں 4 مختلف پچز پر پریکٹس کریں گے، آسٹریلیا کی کنڈیشنز چیلنجنگ ہوتی ہیں جس کے لیے محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔     عمر گل کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے اسپیل کروانا معمول کی بات ہے، لمبے اسپیل کروانے سے متعلق حکمتِ عملی تیار کی ہے، باولنگ میں ہمیشہ بہتری کی ضرورت ہوتی ہے۔