بابراعظم نے سعودشکیل کو 'چھوٹا ڈان ' کہہ دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

11-23-2023

(ویب ڈیسک)شاہینوں کے ٹریننگ سیشن کے دوران سابق کپتان بابراعظم کی جانب سے سعود شکیل کو 'چھوٹا ڈان' کہہ کر مخاطب کرنے کی ویڈیو سوشل پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق دورہ آسٹریلیا کے لیے راولپنڈی میں جاری قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں بابراعظم سمیت 18 رکنی اسکواڈ موجود ہے جبکہ اوپنر امام الحق اور آل راؤنڈر فہیم اشرف شادی کی تیاریوں کے باعث کیمپ کا حصہ نہیں ہیں، وہ روانگی سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنڈی میں جاری ٹریننگ سیشن کے دوران بابراعظم ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ فیلڈنگ ڈرلز کررہے ہیں اس دوران کیچ تھامنے پر بابر سعود شکیل کو ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔