ن لیگ نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کر دیں

11-23-2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لئے تیاریاں تیز کر دیں، عام انتخابات کے لئے امیدوار فائنل کرنے کے لئے تمام ڈویژن لیول پر کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیئے۔

چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار نے کوآرڈی نیٹرز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، امیدواروں کے چناؤ کا عمل ایک ہفتہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ امیدواروں کے چناؤ میں پارٹی کے ونگز کی مشاورت بھی شامل ہو گی۔