چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچے عالمی دن کی خوشیاں منانے"فن کو"پہنچ گئے

11-23-2023

(لاہور نیوز) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچے عالمی دن کی خوشیاں منانے"فن کو"پہنچ گئے۔ بچوں نے خوب ہلہ گلہ کیا۔

بچوں نے "فن کو" میں خوب اچھل کود کیا۔ بچوں نے مختلف لذیذ کھانوں سے بھی لطف اٹھایا۔ چیئر پرسن بیورو سارا احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے خوشیوں کے مستحق ہیں اور انھیں خوشیاں منانے کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔