گورنمنٹ گریجویٹ کالج باغبان پورہ میں سالانہ نمائش 2023 کا اہتمام

11-23-2023

(لاہور نیوز) گورنمنٹ گریجویٹ کالج باغبان پورہ میں سالانہ نمائش 2023 کا اہتمام کیا گیا۔ نمائش میں طالبات کی پینٹنگز اور ماڈلز دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

سالانہ نمائش میں طالبات کی جانب سے شیڈنگ ورک اور آئل ورک کا خوبصورتی سے استعمال کیا گیا۔ نمائش میں فائن آرٹس ، ہوم اکنامکس، ہسٹری ،سٹیٹکس ڈیپارٹمنٹ کی طالبات نے حصہ لیا۔ نمائش میں ینگ آرٹسٹوں کے کام کو خوب سراہا گیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ حصہ لے کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ اس طرح کی نمائش ہوتی رہنی چاہئے تاکہ ہمیں ہمارے ہنر کو اجاگر کرنے کا موقع مل سکے۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج باغبان پورہ کی پرنسپل ڈاکٹر فرزانہ کشور کا کہنا تھا ہر سال کالج میں سالانہ نمائش کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے، طالبات نے آج شاندار پینٹنگز اور ماڈلز بنائے ہیں۔ تقریب میں موجود شرکا کا نمائش کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہنا تھا اس طرح کی نمائش کا انعقاد تمام تعلیمی اداروں میں ہونا چاہئے۔